پٹرول ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہو گیا

0

لاہور : پٹرول ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کر دی گئی.
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر، پٹرول کی قیمت میں ایک روپے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے، پٹرول کی نئی قیمت 256روپے 13 پیسے ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 155 روپے 81 پیسے ہوگی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے ہو گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.