ترک صدر کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک پرتپاک استقبال
راولپنڈی:ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر ان کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔
صدر ایردوان کو آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور روایتی لباس میں ملبوس سکول کے بچوں نے انہیں پھول پیش کئے جبکہ ملٹری بینڈ نے بھی روایتی انداز میں انکا استقبال کیا
پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے JF-17 طیاروں نے انکے طیارے کو اپنے حصار میں لیکر اسلام آباد پہنچایا ۔
ترک صدر، صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے. وہ اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل اور پاکستان ترکیہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔
رجب طیب اردوان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔