سات روزہ انسدادپولیومہم کل شروع ہوگی

0

اسلام آباد :نیشنل امیونائزیشن پروگرام کے تحت ملک بھرمیں ایک ہفتہ کی انسدادپولیومہم کل شروع ہوگی،مہم کے دوران ملک کے چاروں صوبوں کے مختلف اضلاع میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مہم کے دوران 20 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے
محکمہ صحت پنجاب نے کے مطابق پنجاب کے تقریبا 12 اضلاع کو مہم میں شامل کیاگیاہے جن میں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، بھکر، ڈی جی خان، لیہ، میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور شیخوپورہ شامل ہیں۔ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں مہم سات روز جبکہ دیگر اضلاع میں پانچ روز تک جاری رہے گی
پولیو کے خلاف قومی حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے ذریعے بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے بچانے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مہم کیلئے موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو تمام علاقوں کا دورہ کریں گی جن میں دور دراز، دور افتادہ علاقیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور اسلام آباد اور دیگر اضلاع میں افغان مہاجرین کے کیمپ بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.