اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر پر کام تیز کرنے کی ہدایت

0

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

منگل کو اپنی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس کے دوران کیاوزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات تک رسائی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے تعمیراتی کام اور مشینری و آلات کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی کروایا جائے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو کمپنیز ایکٹ کے سیکشن 42 کے تحت ایک کمپنی کے طور پر قائم کیا جا چکا ہے،جے ایم سی کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے جناح میڈیکل کمپلیکس کا ماسٹر پلان منظور کر لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.