اسلام آباد کا سالانہ تبلیغی اجتماع ختم ہو گیا

0

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں
مسجد ابو القاسم نیا مرکز اسلام آباد موٹر وے کے مقام پر تین روزہ سالانہ
اجتماع خیروعافیت سے اختتام پذیر ہوگیا
تبلیغی اجتماع 12مئی جمعہ کو شروع ہوا تھا، اجتماع میں علمائے کرام اور مشائخ حضرات نے سیرت النبیؐ اور شان اسلام کو اجاگر کیا۔ اجتماعی دعا آج فجر کے بعد کرائی گئی
اجتماع میں 1,30,000 سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اجتماع کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا۔

اسلام آباد میں ایک بڑی امن و عامہ کی صورتحال کے ساتھ ایک بڑے اجتماع کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سکیورٹی پر تعینات تمام افسران و اہلکاروں کو شاباش دی اور کہا کہ اجتماع کی انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، اسلام آباد پولیس ان کی بھی مشکور ہےاسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے،وفاقی دارالحکومت اور اس کے شہریوں کی سکیورٹی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.