عمران خان القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں گرفتار

0

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا۔
عمران خان مختلف مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو حراست میں لے لیا عمران خان کو القادر ٹرسٹ کے نیب کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور نیب حکام کے پاس ان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے،عمران خان کیس میں بائیو میٹرک کے لیے موجود تھے
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، حالات معمول کے مطابق ہیں، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہوگی
چیئرمین تحریک انصاف کو نیب راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہےجہاں ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا جس کے لئے پمز اور پو لی کلینک ہسپتالوں کے ڈاکٹرز پر مشتمل دو میڈیکل بورڈز تشکیل دے دئیے گئے ہیں
عمران خان کی گرفتاری کے وقت قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں اور وکلا کی ہاتھاپائی بھی ہوئی جس سے کئی پولیس اہلکار اور وکلا بھی زخمی ہوئے
نیب کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ یکم مئی کو جاری ہوئے تھے، عمران خان کے وارنٹ چیئرمین نیب کے دستخط سے جاری ہوئے، عمران خان کونیشنل اکاؤنٹیبیلٹی آرڈیننس 1999 کے سکیشن 9 اے کے تحت گرفتار کیا،عمران خان کو نیب نے 34 اے ، 18 ای ، 24 اے کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیاگیا ہے
نیب کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق عمران خان کے وارنٹ گرفتاری یکم مئی کو جاری ہوئے تھے

نیب کا کہنا ہے کہ رینجرز نے عمران خان کو حراست میں نہیں لیا،اسلام آباد میں دفعہ 144 پہلے سے ہی نافذ تھی، وزارت داخلہ کے حکم پر رینجرز وہاں قانون کی عملداری کے لیے موجود تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.