ترکی سے یورپ کو قدرتی گیس کی ترسیل شروع ہو گئی

0

انقرہ : ترکیہ نے کہا ہے کہ اس نے یورپ کو قدرتی گیس کی ترسیل شروع کر دی ہے۔ ترک خبر رساں ادارے نے وزیر خارجہ میولود چائوش اوغلو کے حوالے سے بتا یا کہ ترکیہ گیس کی تجارت بارے اہم ملک بن گیا ہے جس نے یورپ خاص طور پر مشرقی یورپ، جنوب مشرقی یورپ اور بلقان کو قدرتی گیس کی فراہمی شروع کر دی ہے۔انہوں نے آذربائیجان سے ترکیہ تک بچھائی گئی ٹرانس انادولو گیس پائپ لائن کی گنجائش کو 2 گنا تک بڑھانے کا ہدف مقرر پر زوردیتے ہوئے کہا کہ یہ ہدف 5 تا 6 سال میں پورا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس 5 ایل این جی ٹرمینل موجود ہیں، ہم نے امریکا اور اومان کے ساتھ بھی معاہدے کیے ہیں۔ ہم الجزائر سےنائیجیریا تک 15 مختلف ممالک سے ایل این جی ٹینکرز کے ذریعے لا رہے ہیں جسے ٹرمینل میں گیس میں تبدیل کرکے پائپ لائن کے ذریعے برآمد کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.