کنجاہ ہاؤس پر چھاپہ،پرویز الٰہی پولیس کے پھر ہاتھ نہ ائے

0

گجرات : پولیس نے سابق وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ کنجاہ ہاؤس کا محاصرہ ختم کر دیا ہے، پولیس اہلکار نے رات کو دیواریں پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہوئے تھے
ذرائع کے مطابق پولیس نے کنجاہ ہاؤس کے تمام کمروں کی تلاشی لی، تلاشی کے دوران پولیس اہلکار ملازمین پرویزالٰہی سے متعلق پوچھتے رہے
پولیس ذرائع کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی گھر میں موجود نہیں تھے حراست میں لئے گئے تین ملازمین پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیئے گئے
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ کنجاہ ہاؤس میں ہونے والے ایکشن سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے پولیس  کی اپنی کارروائی ہے

ذرائع کے مطابق چوہدری وجاہت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کے دیگر ساتھیوں کے گھروں پر بھی چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے  گئےلیکن وہ پولیس کو نہ ملے 
اس سے پہلے لاہور میں بھی چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر رات کے وقت چھاپہ مارا گیا تھا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے پولیس انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.