مزاکرات کی ہوا چل پڑی، پہلی بیٹھک آج ہو گی
اسلام آباد : ملک میں سیاسی بحران کے حل کے لئے بات چیت کا پہلا دور آج شام کو ہو گا
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر سینیٹر علی ظفر سے رابطہ کیا ہے
حکمران اتحاد نے الیکشن کیلئے مشاورتی عمل اگلے مرحلے میں لے جانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی پی ٹی آئی نے مزاکرات کے لئے شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری اور سید علی ظفر کو نامزد کیا ہے
اُدھر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے باقاعدہ سیاسی رابطوں کا آغازکر دیا ہے جس کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ چیئرمین نے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو علیحدہ علیحدہ خطوط ارسال کر دیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے لیے حکومت اور اپوزیشن بينچز سے چار چار افراد کو نامزد کیا جائے
انہوں نے کہا کہ مجھ سے حکومت نے معاشی اور سیاسی بحران بشمول عام انتخابات کے انعقاد پر مذاکرات کا آغاز کرنے اور سہولت کاری فراہم کرنے کےلیے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممبران سینیٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے،پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے حل کے لیے موزوں فورم ہے،میں نے یہ اہم ذمہ داری سنبھالی ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشترکہ کنوینئر شپ میں سیاسی مذاکرات کے لیے دس ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے،حکومت اور اپوزیشن سے چار چار ارکان کمیٹی کہ حصہ ہوں گے، 2 روز کے اندر اپوزیشن اور حکومتی بينچز سے 4 چار ممبران کمیٹی کے لیے نامزد کیے جائیں ۔چیئرمین سینیٹ آفس اور سینیٹ سیکرٹریٹ کمیٹی کی سہولت کاری کے لیے دستیاب رہیں گے،پاکستان کی خاطر ہم سب متحد ہوں۔
مزاکرات کا پہلا دور شام 6بجے شروع ہو گا۔