پنجاب انتخابات،سپریم کورٹ میں آج اہم کیس کی سماعت
اسلام آباد : سپریم کورٹ پنجاب کے پی کے انتخابات سے متعلق اہم کیس کی سماعت آج ہو گی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ انتخابات کیس کی سماعت کرے گا
سماعت ساڑھے گیارہ بجے شروع ہو گی،بنچ میں جسٹس س اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختربھی شامل ہیں واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اکٹھے انتخابات کیس میں میں حکومت کو آج 27 اپریل تک 21 ارب روپے فراہم کرنے کاحکم جاری کر رکھا ہے
چیف جسٹس کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے آج ان کی سربراہی میں دیگر مقدمات کی سماعت نہیں ہو گی صرف پنجاب اور کے پی کے انتخابات کیس کی سماعت کی جائے گی۔