گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز کے محفوظ ماحول کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تیار

0

لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی کے لیے کیے گئے خصوصی انتظامات سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کے پُرامن، شفاف اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کیے گئے انتظامات اور تیاریوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور ووٹرز کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے

جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے ملک میں امن و استحکام کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے وزارت داخلہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے مؤثر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے پر وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت جمہوری عمل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.