قومی اسمبلی اور سینیٹ کا بجٹ اجلاس 5 جون کو ہو گا
اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا بجٹ اجلاس 5 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔
قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون بروز جمعہ شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 5 جون شام 6 بجے ہو گا۔
وفاقی وزیر خزانہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے جس کے بعد ایوان بالا کے اجلاس میں بجٹ کی نقول پیش کی جائیں گی۔