ایرانی حکومت نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
تہران: ایرانی حکومت نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔
ایران کی انفارمیشن کونسل کے سربراہ الیاس حضرتی نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر کے استعفے سے متعلق تمام اطلاعات حقیقت کے منافی ہیں اور ان کا مقصد افواہیں پھیلانا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ صدر مسعود پزشکیان معمول کے مطابق اپنی آئینی اور انتظامی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق حکومت مکمل طور پر فعال ہے اور ملک میں سیاسی استحکام برقرار ہے، جبکہ صدر کے استعفے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔