وزیراعظم کی عبد الرحمٰن کانجو کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف منگل کے روز وزیرِ مملکت عبد الرحمٰن کانجو کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔
انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں حکومت اور پوری قوم عبد الرحمٰن کانجو اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور استقامت کی دعا بھی کی۔