ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان اور نیوزی لینڈ آج پھر میدان میں اتریں گے
راولپنڈی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی 20 آج کھیلا جائے گا
میچ رات 9 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا
پی سی بی نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کی گیٹ منی ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے
پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے،چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ راولپنڈی میں بارش کی نذر ہو گیا تھا
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے دو میں پاکستان اور ایک میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی
محکمہ موسمیات کے مطابق آج راولپنڈی اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا اس کے علاوہ آج سرکاری تعطیل بھی ہے اس لئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کو دیکھنے کے لیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا جم غفیر آنے کا امکان ہے
میچ کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔