چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، خطے میں امن و پاک-چین تعلقات پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد: پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وفد کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جہاں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


ملاقات کے دوران امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے بین الاقوامی قوانین اور ایران کی قومی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مسائل کے حل کے لیے پرامن ذرائع اختیار کیے جائیں۔ اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ اگر فوری جنگ بندی نہ ہوئی تو مشرق وسطیٰ کے ساتھ ساتھ یورپ اور پوری دنیا کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔


گفتگو میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور خطے میں امن و امان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اس امر کا اظہار کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلام اور چین کے درمیان ہم آہنگی خطے میں استحکام اور ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کر سکتی ہے۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر قسم کے حالات میں مزید مضبوط ہوئی ہے اور دونوں ممالک باہمی تعاون سے خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔


اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہاں ہے اور اس حوالے سے ماضی میں بھی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔


ملاقات کے اختتام پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے چینی سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.