بنوں پولیس سٹیشن حملہ،صدر و وزیراعظم کا شدید ردعمل
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
صدر اور وزیراعظم نے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور سکیورٹی ادارے اس سلسلے میں بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔