جہانگیر ترین کا جے ڈی ڈبلیو شوگر کین ریسرچ سنٹر کا دورہ، نئی گنے کی ورائٹی متعارف

0

رحیم یار خان: معروف صنعتکار اور سیاستدان جہانگیر ترین نے جے ڈی ڈبلیو شوگر کین بریڈنگ اینڈ ریسرچ سنٹر کا دورہ کیا،

جہاں ملک میں گنے کی نئی ورائٹی جے 16-639 متعارف کرائی گئی، جو شوگر انڈسٹری اور کاشتکاروں کے لیے ایک انقلابی پیش رفت ہے۔

جے ڈی ڈبلیو شوگر کین بریڈنگ اینڈ ریسرچ سنٹر نے گیارہ سال کی تحقیق اور محنت کے بعد یہ نئی قسم تیار کی ہے، جس کی پیداوار فی ایکڑ 1200 من سے زائد اور شوگر ریکوری 11.5 فیصد تک ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ یہ ورائٹی کسانوں اور شوگر ملوں دونوں کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں نہ صرف وزن بلکہ شوگر ریکوری بھی بہتر ہے۔

جے ڈی ڈبلیو کے سائنسدان محمد ذیشان ظفر نے بریفنگ میں بتایا کہ ایک اور نئی ورائٹی جے 19-1574 بھی تیار کی گئی ہے جو تجرباتی مراحل سے گزر رہی ہے۔ یہ ورائٹی 12 فیصد سے زائد شوگر ریکوری دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور فی ایکڑ 1200 سے 1300 من پیداوار فراہم کر سکتی ہے۔


دورے کے موقع پر ڈاکٹر حسن اقبال، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے ڈی ڈبلیو یونٹ ون، بھی موجود تھے اور انہوں نے جاری تحقیق اور نئی ورائٹیز کی تیاری کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔

یہ اقدامات ملک میں شوگر کی پیداوار اور معیار بہتر بنانے کے لیے ریسرچ سینٹر کی مسلسل کاوشوں کا حصہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.