چھ سال بعد پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے لندن پہنچ گئی

0

لندن: 6 سال کے طویل وقفے کے بعد پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 اسلام آباد سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لندن پاکستان کے ہائی کمیشن کی ایک پوسٹ کے مطابق برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر ایم فیصل نے پرواز پی کے 785 اسلام آباد سے لندن پہنچنے والے مسافروں کا استقبال کیا۔

بیک گراؤنڈ کے طور پر یاد رہے کہ پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں 2020 میں یورپی سیفٹی خدشات اور لائسنسنگ تنازع کے باعث معطل کر دی گئی تھیں، جنہیں اب سکیورٹی اور آپریشنل معیارات بہتر بنانے کے بعد بحال کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.