مراد سعید نااہل، سینیٹ نشست خالی قرار
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر مراد سعید کو نااہل قرار دیتے ہوئے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے، جس کے بعد خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مراد سعید کی نااہلی آئین کے آرٹیکل 63(1)(h) کے تحت عمل میں لائی گئی۔ فیصلے کے نتیجے میں ان کی سینیٹ رکنیت ختم ہو گئی اور نشست کو باضابطہ طور پر خالی قرار دے دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد اٹھایا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مراد سعید کو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کی جانب سے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس کی بنیاد پر نااہلی کی کارروائی عمل میں آئی۔