وزیراعظم شہباز شریف کی قومی قیادت کو عیدالفطر کی مبارکباد، ملکی بہتری کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر مختلف قومی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ یار محمد سے گفتگو کی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق، ان رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے دوران ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک خواہشات کا تبادلہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ عیدالفطر کے اس بابرکت اور خوشیوں بھرے موقع پر پاکستان کی بہتری اور عوامی فلاح کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے۔