وزیر اعظم شہباز شریف کا سروسز چیفس سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد
لاہور: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، فضائی افواج کے سربراہ ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور بحری افواج کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر سروسز چیفس کو عید کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے وطن کے دفاع پر مامور افواجِ پاکستان کے افسران اور جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عید جیسے خوشی کے موقع پر بھی اپنے اہل و عیال سے دور رہ کر سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔