ٹی20 ورلڈ کپ: پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بننے پر سنجو سیمسن جذباتی، والد کی جدوجہد یاد کر کے آبدیدہ

0

احمد آباد: بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل میں شاندار کارکردگی کے بعد جذباتی ہوگئے اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سنجو سیمسن نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے والد کو دیتے ہوئے کہا کہ آج وہ جس مقام پر پہنچے ہیں اس کے پیچھے ان کے والد کی بے پناہ محنت اور قربانیاں شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد سائیکل پر گھروں سے کپڑے جمع کرکے لانڈری تک لے جایا کرتے تھے، لیکن سخت محنت کے باوجود وہ انہیں روزانہ قریبی کرکٹ کلب لے جاتے تھے تاکہ وہ اپنے خواب کو پورا کر سکیں۔

سنجو سیمسن نے کہا کہ ان کے والد ہمیشہ ایک ہی بات کہتے تھے کہ زندگی میں کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔ ان کے مطابق بھارت کی قومی ٹیم تک پہنچنا مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں، اور آج وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ ان کے والد نے انہیں اس مقام پر دیکھا جہاں وہ اپنے ملک کے لیے ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے میں کردار ادا کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ان کے لیے ایک خواب کے پورا ہونے کے مترادف ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دھونی نے مشکل وقت میں ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی۔

سنجو سیمسن کی جذباتی گفتگو نے شائقین کرکٹ کو بھی متاثر کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.