پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم تین میچوں کی سیریز کھیلنے ڈھاکہ پہنچ گئی
ڈھاکہ: پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم تین میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئی ہے۔

ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ کل سے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے تمام میچز ڈھاکہ کے شیرِ بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا پہلا میچ 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
شائقین کرکٹ کو دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔