فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کاجنگی بحری جہاز قبرص بھیجنے کا اعلان
پیرس: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر فرانس نے ایران کے خلاف دفاعی اقدامات کے تحت ایک جنگی بحری جہاز جزیرہ قبرص بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر میکرون نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال نہایت حساس ہے اور فرانس اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ ان کے مطابق فرانس کے قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ دفاعی معاہدے موجود ہیں اور ان معاہدوں کی پاسداری کرنا فرانس کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث دوست ممالک کے دفاع کو یقینی بنانا ضروری ہو گیا ہے۔ فرانسیسی صدر کے مطابق بحری جہاز کی تعیناتی کا مقصد اپنے اتحادی ممالک کو تحفظ اور یقین دہانی فراہم کرنا ہے۔
مبصرین کے مطابق فرانس کا یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم سفارتی اور دفاعی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

فرانس نے واضح کیا ہے کہ وہ خطے میں امن، استحکام اور سفارتی حل کی حمایت جاری رکھے گا تاہم اپنے اتحادیوں کے دفاع سے متعلق ذمہ داریوں کو بھی پورا کرے گا۔