نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ داتو سری محمد حاجی حسن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی حالات کا جائزہ لیا اور خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ گفتگو کے دوران بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر باہمی مشاورت اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا نے خطے میں امن کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔