ایرانی حملے، سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ریاض سے میڈرڈ چلے گئے

0

ریاض: حالیہ ایرانی حملوں کے بعد اسٹار فٹبالر  کرسٹیانو رونالڈو نجی طیارے کے ذریعے سعودی دارالحکومت ریاض سے اسپین کے شہر میڈرڈ چلے گئے ۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو کا نجی طیارہ رات تقریباً 8 بجے ریاض سے اڑا اور لگ بھگ ایک بجے میڈرڈ پہنچا۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق طیارے نے اپنا سفر مصر اور بحیرۂ روم کے اوپر سے مکمل کیا۔

رونالڈو  اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں کے ساتھ سعودی عرب میں رہائش پذیر ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ان کا خاندان بھی اسی پرواز میں ان کے ساتھ موجود تھا یا نہیں۔

واضح رہے کہ خطے میں حالیہ کشیدگی کے باعث غیر ملکی شہریوں اور معروف شخصیات کی نقل و حرکت پر خاص توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ کئی ممالک اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی جاری کر چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.