پیٹرول اور ڈیزل مہنگا: آج سے نئی قیمتوں کا اطلاق
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ آئندہ 15 روز کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر میں دستیاب پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہونے والا ہائی اسپیڈ ڈیزل اب 280 روپے 86 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔