ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای حملے میں شہید،
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ملک بھر میں 7 روزہ عام تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حملوں میں سپریم لیڈر کے اہلِ خانہ بھی نشانہ بنے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی ان حملوں میں شہید ہوئے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حملے انتہائی شدت کے ساتھ کیے گئے، جبکہ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سپریم لیڈر اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ ایک زیر زمین بنکر میں موجود تھے۔
اطلاعات کے مطابق ان کے کمپاؤنڈ پر تقریباً 30 بم گرائے گئے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملوں کے بعد دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ملک بھر میں سوگ کی فضا ہے اور اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا ہے۔