اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ

0

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ جھٹکے شام 4 بج کر 12 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد کے علاوہ مانسہرہ، بٹگرام، سوات، مردان، صوابی، پشاور، باجوڑ اور چترال سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے پہاڑی سلسلے ہندوکش میں تھا۔ اس پہاڑی خطے میں گہرائی میں آنے والے زلزلوں کے باعث پاکستان کے بالائی علاقوں میں اکثر جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.