پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی آئی ایچ سی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد
اسلام آباد: پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (پی آر اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کو دلی مبارکباد دی ہے۔
پی آر اے کے صدر ایم بی سومرو اور سیکرٹری نوید اکبر سمیت دیگر عہدیداران نے اپنے تہنیتی پیغام میں نومنتخب صدر اسد ملک، جنرل سیکرٹری آصف نوید، فنانس سیکرٹری عادل سعید عباسی، سینئر نائب صدر اویس عباسی، نائب صدر حاشر وڑائچ، جوائنٹ سیکرٹری عون رضا، انفارمیشن سیکرٹری فیصل عباس اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اویس یوسفزئی، فیاض محمود، ثاقب بشیر، رضوان قاضی، حسین چوہدری اور وقار عباسی کو مبارکباد دی۔
پیغام میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ نئی قیادت صحافتی برادری کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ اور تنظیمی استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
پی آر اے کے عہدیداران نے کہا کہ آئی ایچ سی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نومنتخب قیادت آزادی صحافت اور آزادی اظہارِ رائے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں فعال اور مثبت کردار ادا کرے گی۔
صدر ایم بی سومرو اور سیکرٹری نوید اکبر نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بھر کی صحافتی تنظیموں کے ساتھ تعاون، یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دیتی رہے گی، تاکہ آزاد، ذمہ دار اور باوقار صحافت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
پی آر اے کی جانب سے نومنتخب ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ صحافتی برادری کے اتحاد، وقار اور حقوق کے تحفظ کے لیے مثالی کردار ادا کرے گی۔