وزیراعظم قطر کے دو روزہ دورے کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے
دوحہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کے دو روزہ دورے کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔
دوحہ کے کنگ حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے ممبر کونسل آف منسٹرز سلطان بن سعد بن سلطان المریخی ، قطر میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد عامر اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔