وزیراعظم آج سے قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

0

اسلام آباد: محمد شہباز شریف آج سے قطر کا  دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، دیگر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

دوحہ میں قیام کے دوران وزیراعظم، امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کریں گے، جس میں سیاسی روابط، اقتصادی تعاون، توانائی شراکت داری اور عوامی سطح پر روابط سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

دونوں فریقین تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور افرادی قوت کی برآمد کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع بھی تلاش کریں گے۔

پاکستان اور قطر کے درمیان باہمی اعتماد اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر قریبی تعاون پر مبنی دیرینہ شراکت داری موجود ہے۔

یہ دورہ دونوں قیادتوں کو باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کا موقع بھی فراہم کرے گا اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.