قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ انتقال کر گئے
کھاریاں: سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے راہنما قمر زمان کائرہ کے بھائی چوہدری مشتاق احمد کائرہ انتقال کر گئے۔
مرحوم کافی عرصے سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں مقیم تھے اور ان کا انتقال وہیں ہوا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بھی چوہدری مشتاق احمد کائرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کی۔