اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ کی گفتگو، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد/لندن: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے لندن میں قیام کے دوران آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جہاں بیریموف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک-آذربائیجان دوطرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے و عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی، جس میں دونوں وزرائے خارجہ شریک ہوئے تھے۔
دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔