تلہ گنگ: اسسٹنٹ کمشنر کا رمضان میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،

0

تلہ گنگ: ماہِ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ نے گرانفروشی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔

اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ، سلیمان منشاء نے شہر کے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

مارکیٹ انسپکشن کے دوران متعدد دکاندار سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمت وصول کرتے ہوئے پائے گئے۔ خلاف ورزی ثابت ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر ہی مجموعی طور پر 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کرنے کے احکامات جاری کیے۔


اس موقع پر سلیمان منشاء کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں مقام پر آویزاں کی جائے اور زائد قیمت وصول کرنے سے گریز کیا جائے۔


اسسٹنٹ کمشنر نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ گرانفروشی کی شکایت فوری طور پر متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.