صدر کے ترجمان کا بیان ،افغانستان کی صورتحال پر صدر کا انتباہ یاد دلایا
اسلام آباد: صدرِ پاکستان کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو صدرِ مملکت کی جانب سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر دیا گیا انتباہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ترجمان کے مطابق صدر نے اپنے خطاب میں واضح کیا تھا کہ پاکستان افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال پر سخت تشویش رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ طالبان حکومت کے زیرِ انتظام حالات 11 ستمبر 2001ء سے قبل کے حالات جیسے یا اس سے بھی زیادہ سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں، جب دہشت گرد تنظیمیں عالمی امن کے لیے خطرہ بنی ہوئی تھیں اور بالآخر 9/11 جیسے المناک واقعے پر منتج ہوئیں۔
صدر نے مزید کہا تھا کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان حکومت کی معاونت کر رہا ہے، جس کے اثرات نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور عالمی امن پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ صدر کے بیانات کا مقصد عالمی برادری کو موجودہ خطرات کی جانب متوجہ کرنا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔