برسلز،پاکستان اور فلپائن کے سفیروں کی ملاقات، یورپی یونین کے تناظر میں تعاون پر تبادلۂ خیال
برسلز: بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات نے یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں فلپائن کے سفیر جیمی وکٹر بی لیڈا سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور یورپی یونین کے فریم ورک میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں سفیروں نے یورپی یونین کے پلیٹ فارم پر پاکستان اور فلپائن کے درمیان اشتراکِ عمل کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔

فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ دوطرفہ روابط کو مؤثر سفارتی رابطوں اور قریبی ہم آہنگی کے ذریعے نئی جہت دی جا سکتی ہے۔
گفتگو میں سیاسی، تجارتی اور کثیرالجہتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں روابط بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔
دونوں جانب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یورپی یونین کے تناظر میں مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔