خواجہ سعد رفیق کو دل کی تکلیف،سٹنٹ ڈال دیا گیا

0

لاہور: سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد فوری طور پر  پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا، جہاں ان کی کامیاب انجیو پلاسٹی کرتے ہوئے شریان میں سٹنٹ ڈال دیا گیا۔

 ہسپتال ذرائع کے مطابق دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ہونے پر انہیں اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے بروقت معائنہ اور ٹیسٹوں کے بعد فوری انجیو پلاسٹی کا فیصلہ کیا۔ ماہر امراضِ قلب کی ٹیم نے ایک سٹنٹ ڈال دیا ۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سٹنٹ ڈالنے کے بعد ان کی حالت مستحکم ہے اور طبیعت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق وہ دو روز تک زیرِ نگرانی رہے جس کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔

خواجہ سعد رفیق نے  بتایا کہ دل کی دھڑکن اچانک تیز ہو گئی تھی جس پر انہیں اسپتال لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طبی عملے نے بروقت علاج فراہم کیا اور اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق دل کے مریضوں کو بے ترتیبیِ نبض، سینے میں درد

Leave A Reply

Your email address will not be published.