وزیرِ اعظم کا آسٹریا کی فیڈرل چانسلری آمد پر پر تپاک خیر مقدم

0

ویانا: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا آسٹریا کی فیڈرل چانسلری آمد پر تپاک خیر مقدم کیا گیا،اس سلسلے میں وزیراعظم کے اعزاز میں آسٹرین چانسلری میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

استقبالیہ تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے،آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن سٹاکر نے وزیراعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور ان کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔

آسٹرین مسلح افواج کے دستے نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا،وزیر اعظم نے آسٹرین چانسلر کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

آسٹریا کے چانسلر نے کابینہ کے ارکان کا وزیراعظم سے تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم نے اپنے وفد کے ارکان کو آسٹریا کے چانسلر سے متعارف کرایا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے

وزیراعظم محمد شہباز شریف آسٹرین چانسلر کرسچئین اسٹاکر سے دو طرفہ اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔

وزیرِ اعظم اور آسٹرین چانسلر دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے معروف کاروباری افراد کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے

وزیرِ اعظم پاکستان آسٹریا بزنس فورم میں شرکت اور خطاب کریں گے. وزیرِ اعظم ویانا میں اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ "پائیدار ترقی، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ” کے موضوع پر خصوصی تقریب سے بھی خطاب کریں گے اسکے علاوہ وزیرِ اعظم انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی ملاقات کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.