چودہویں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس پچنند میں انعقاد پذیر، عوام کا جم غفیر
لاوہ :عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام چودہویں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس پچنند میں انعقاد پذیر، عوام کا جم غفیر، ملک بھر سے جید علمائے کرام نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر انتظام سالانہ چودہویں تحفظ ختم نبوت کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام شریک ہوئے اور سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔

متعدد ثناء خوان مصطفیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعتیہ کلام پیش کئے۔
کانفرنس میں منکرین ختم نبوت کو اصلاح و فکر کی دعوت دی گئ کہ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری پیغمبر مان کر دنیا و آخرت میں سرخرو ہو جائیں۔

واضح رہے کہ تحصیل لاوہ کے علاقہ میں پچنند میں چودہ سال قبل پہلی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جو تسلسل کے ساتھ انعقاد پذیر ہورہی ہے جس میں ملک بھر اور خصوصاً تحصیل لاوہ، چکڑالہ، تلہ گنگ اور دیگر قرب و جوار کے علاقوں سے شمع رسالت کے پروانے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں جن کا جوش و خروش دیدنی ہوتا ہے۔

کانفرنس کے روز صبح سے ہی قافلوں کی شکل میں علمائے کرام کی زیرنگرانی لوگ کانفرنس میں پہنچنا شروع ہوگئے تھے

اس موقع پر ڈی پی او چکوال کاشف ذوالفقار کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل تلہ گنگ ملک عبدالعزیز کی سربراہی میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔