صاحبزادہ وسیم حیدر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ منتخب
پشاور:صاحبزادہ وسیم حیدر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ منتخب ہوگئے۔
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا تین روزہ سالانہ اجتماعِ ارکان مسلم ایجوکیشن کمپلیکس اضاخیل، نوشہرہ میں منعقد ہوا۔
اجتماع کے دوران اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے اراکین نے خفیہ رائے دہی کے ذریعے پشاور یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے پی ایچ ڈی اسکالر صاحبزادہ وسیم حیدر کو آئندہ سیشن 2026-27 کے لیے ناظمِ اعلیٰ منتخب کیا۔
صاحبزادہ وسیم حیدر گزشتہ سیشن 2025 میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل (معتمدِ عام) کی ذمہ داری پر فائز رہے۔
اس کے علاوہ وہ سیشن 2023 تا 2024 اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا کے دو سال ناظم، ایک سال صوبائی جنرل سیکرٹری، ایک سال اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل جبکہ دو سال ناظم پشاور بھی رہ چکے ہیں