پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان۔چین اسٹریٹجک شراکت داری خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔