پچنند میں 8 فروری کو تحفظ ختمِ نبوت کانفرنس، انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس

0

تلہ گنگ (خصوصی رپورٹ)8 فروری کو پچنند میں منعقد ہونے والی عظیم الشان تحفظ ختمِ نبوت کانفرنس کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے ضلع بھر کی مذہبی جماعتوں کے علمائے کرام اور شہر کی سرکردہ و معزز شخصیات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت امیر عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت ضلع تلہ گنگ اور نومنتخب امیر بزم شیخ الہند تلہ گنگ مولانا عبیدالرحمن انور نے کی۔

اجلاس جامعہ عثمان بن عفانؓ تلہ گنگ میں منعقد ہوا، جس میں کانفرنس کے انتظامی امور، تشہیری سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے رہنماؤں ملک خالد ایڈووکیٹ، چوہدری عبدالجبار اور محمد انعام اللہ نے بتایا کہ 8 فروری کو پچنند میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے پیغام کو ضلع بھر میں مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے علمائے کرام کی سرپرستی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

یہ کمیٹیاں ضلع کے تمام علاقوں کا دورہ کر کے کانفرنس کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی اس عظیم الشان کانفرنس کے انتظامات وسیع پیمانے پر کیے جا رہے ہیں۔

کانفرنس میں شاہین ختمِ نبوت مولانا اللہ وسایا، مولانا خواجہ عزیز احمد، مولانا خواجہ خلیل احمد کندیاں سمیت ملک بھر کی مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور علاقہ کی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔
منتظمین کے مطابق کانفرنس کا مقصد عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا اور دینی اقدار کے فروغ کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.