اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات کے دورے پر دبئی پہنچ گئے

0

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس سے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی پہنچ گئے ہیں،۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت اور حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، تجارت اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار 4 جنوری کو چین کا دورہ کریں گے

اپنے قیام کے دوران سینیٹر محمد اسحاق ڈار عالمی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایٹسلاٹ (Etisalat) کی اعلیٰ انتظامیہ سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں پاکستان کے ٹیلی کام شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع، ڈیجیٹل ترقی اور باہمی شراکت داری پر گفتگو متوقع ہے۔

اسحاق ڈار ملاقات

دورے کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور اقتصادی تعاون کے نئے امکانات کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.