محمد اسحاق ڈار پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کے لیے بیجنگ روانہ

0

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کل چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کے ساتھ 7ویں پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کے لیے بیجنگ روانہ ہو گئے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم چینی وزیرِ خارجہ کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں اور اس حیثیت سے وہ پہلے غیر ملکی رہنما ہیں جو رواں سال چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
بیان کے مطابق اس سٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران پاک چین دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا جائے گا، شراکت داری کے نئے شعبوں کی نشاندہی کی جائے گی اور پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ موسمی سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.