سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کر گئے

0

اوکاڑہ: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تین مرتبہ سپیکر پنجاب اسمبلی رہنے والے سینئر پارلیمنٹیرین میاں منظور احمد وٹو انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔

میاں منظور احمد وٹو نے عملی سیاست کا آغاز بطور بی ڈی ممبر کیا، بعد ازاں چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوئے اور پھر پنجاب اسمبلی کے رکن بنے۔

وہ تین مرتبہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے منصب پر فائز رہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں وہ وفاقی وزیر بھی رہے۔ میاں منظور احمد وٹو نے میاں نواز شریف اور جنرل پرویز مشرف کے ادوار میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، اسی دوران کوٹ لکھپت جیل میں اپنی خود نوشت کتاب "جرمِ سیاست” تحریر کی۔

ان کے اہلِ خانہ میں معظم جہانزیب، روبینہ شاہین اور خرم جہانگیر شامل ہیں جو مختلف ادوار میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے رکن رہ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.