صدر نے دانش سکولز اتھارٹی بل وزیر اعظم کو واپس بھجوا دیا
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر اہم قانون سازی کی منظوری دے دی۔
صدر نے قانونِ شہادت (ترمیمی) بل، 2025 کی منظوری دے دی
صدرِ مملکت نے کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل، 2025 کی توثیق کر دی
صدر نے نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل، 2025 کی بھی منظوری دے دی
صدر نے دانش سکولز اتھارٹی بل، 2025 صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیشِ نظر نظرِ ثانی کے لیے وزیر اعظم کو واپس بھجوا دیا
صدر کا کہنا تھا کہ صوبوں میں دانش اسکولز کے قیام کی صورت میں متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت ناگزیر ہے۔