چکوال،صاحبزادہ پیر عبدالرحیم نقشبندی انتقال کر گئے

0

چکوال:حضرت مرشدِ عالم خواجہ پیر غلام حبیب نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند، مولانا صاحبزادہ پیر عبدالرّحمن قاسمی رحمہ اللہ اور صاحبزادہ پیر عبد القدوس نقشبندی کے بھائی،مولانا صاحبزادہ محمود الحسن نقشبندی اور صاحبزادہ طاہر حبیب کے والدِ محترم پیر طریقت، رہبر شریعت،شیخ المشائخ حضرت مولانا صاحبزادہ پیر عبدالرحیم نقشبندی مجددی سجادہ نشیںن خانقاہ عالیہ حبیبیہ نقشبندیہ چکوال انتقال کر گئے۔

ان کی نمازِ جنازہ کل اتوار کو دن 11 بجے اسلامیہ گراؤنڈ چکوال میں ادا کی جائے گی جبکہ دوسری نمازِ جنازہ کل فیض گاہ شریف جھنگ میں رات 7 بجے نمازِ عشاء کے بعد ادا کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.