چکوال،پولیس کی جوئے کے خلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
چکوال: وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن اور آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کاشف ذوالفقار (پی ایس پی) کی زیر نگرانی، تھانہ صدر چکوال پولیس نے جوئے کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔
ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال، سب انسپکٹر زاہد اقبال اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدنان عباس کی ٹیم نے مقامی جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران 03 موبائل فون اور داؤ پر لگی رقم 18,000 روپے سمیت کل مالیت 1,22,000 روپے برآمد کی گئی۔
کارروائی کے دوران 06 قمار باز گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کاشف ذوالفقار (پی ایس پی) نے کارروائی کرنے والے افسران اور عملے کو شاباش دی۔